
ہنزہ(رپورٹ اسلم شاہ) انسداد تمباکونوشی ٹاسک فورس ضلع ہنزہ کے چیئرمین کیپٹن ریٹائرڈ سعد بن اسد ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ نے ضلع ہنزہ میں کم عمر بچوں کو تمباکو نوشی کے اشیاء کی خریدوفروخت پر عائد شدہ پابندی کا جائزہ لینے اور انسداد تمباکونوشی ایکٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ٹاسک فورس کا اجلاس آٹھ مارچ کو طلب کیا ہے ٹاسک فورس کے اجلاس کے حوالے سے متعلقہ اداروں نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ کیپٹن ریٹائرڈ سعد بن اسد نے کہا کہ ہنزہ میں نئی نسل کو تمباکو نوشی جیسے زہر سے بچانے کے لئے انسداد تمباکونوشی ایکٹ 2020 پر بھرپور عمل کیا جائے گا اور ایکٹ کے قوانین کے تحت تمام تعلیمی اداروں اور تمام محکمہ صحت کے مراکز کے اطراف میں دو سو میٹر کے فاصلے تک تمباکونوشی سے متعلق کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور اس ایکٹ کے دیگر قوانین کی پاسداری کروائی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایک صحت مند معاشرہ ہی اس ترقی کی دوڑ منزل تک پہنچ سکتا اس لئے نوجوانوں کو تمباکو جیسے زہر سے دور رکھنے کے لئے کے لیے ضلعی انتظامیہ بھر پور کردار ادا کرے گا۔
یاد رہے کہ انسداد تمباکونوشی ایکٹ کے تحت تمام تعلیمی اداروں اور تمام محکمہ صحت کے مراکز کے اطراف میں دو سو میٹر کے فاصلے تک تمباکونوشی سے متعلق کاروبار کرنا اور کم عمر بچوں کو تمباکو نوشی کے اشیاء فروخت کرنےکی ممانیت ہےاور اس قانون کے تحت بازار میں کھلی سگریٹ بھیجنا خلاف قانون ہے