پاکستانعلاقائی

شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہمارا مشن ہے،ڈی پی او وہاڑی

وہاڑی (نمائندہ خصوصی )دسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وہاڑی محمد طارق عزیز کی بوریوالا میں ہرجمعہ کے روز مسلسل پانچویں کھلی کچہری ،کھلی کچہری میں آئے سائلین کے مسائل سن کرحل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے ۔

 

ڈی پی او محمد طارق عزیز نے کہا کہ امن امان کی صورت حال کو برقرار رکھنا اور علاقہ کو فری کرائم زون بناناہماری اولین ترجیحات ہیں،شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہمارا مشن ہے،مسائل کے حل کے لئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ کھلی کچہری کے دوران ایس ڈی پی او بوریوالا فرحت رسول اور سرکل بوریوالا کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔

 

ڈی پی او وہاڑی نے تمام شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جائے گا اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ داد رسی نہ ہونے کی صورت میں مجھے دوبارہ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے مل سکتے ہیںڈی پی او نے کرائم کنٹرول کرنے کے حوالے سے ایس ایچ اوز سے میٹنگ بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker