ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان امجد معراج نے سکاؤٹس کیمپ اے سی آفس وانا میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ کشمیر خان، اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان، ایڈیشنل اے سی وانا ڈاکٹر صادق علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت ڈاکٹر انور بیٹنی اور فارسٹ آفیسر عظمت وزیر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر امجد معراج کا کہنا تھا کہ شجرکاری موحول کو خوبصورت اور دلکش بنانے کے ساتھ ساتھ زمین کی زرخیزی میں معاون و مددگار ہے۔ انہوں نے عوام سے شجرکاری ہر شہری کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔