اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کھولنے کی استدعا مسترد کر دی

سپریم کورٹ میں مونال ریسٹورنٹ کی بندش کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی ۔سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کو حکم امتناع دیتے ہوئے کھولنے کی استدعا مسترد کر دی ۔

عدالت نے کہا کہ ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے برد ہی کوئی ٹھوس حکم دے سکیں گے، دو ہفتے تک تفصیلی فیصلہ نہ آیا تو مناسب حکم جاری کرینگے۔وکیل مونال نے موقف اپنایا کہ ہائیکورٹ کا مختصر حکمنامہ بھی دستخط کے بغیر ہے۔چیئرمین وائلڈ لائف بورڈ رعنا سعید نے کہا کہ ہمارے پاس تحریری حکم موجود ہے، عدالت نے مداخلت پر چیئرمین وائلڈ لائف بورڈ رعنا سعید کی سرزنش کر دی ۔جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ محترمہ آپکے وکیل موجود ہیں اپنی نشست پر تشریف رکھیں۔وکیل مونال ریسٹورنٹ نے موقف اپنایا کہ دستخط ہونے تک حکمنامہ میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ تکنیکی طور پر آپکی بات درست ہے۔

مخدوم علی خان نے کہا کہ وائلڈ لائف بورڈ کیس میں فریق نہیں تھا، بغیر تحریری حکم کیسے قبضہ لے سکتا ہے۔مخدوم علی خان نے کہا کہ مونال کے علاوہ 13 ریسٹورنٹ مزید چل رہے ہیں، ہائیکورٹ نے مونال کو بند جبکہ دیگر کیخلاف انکوائری کا حکم دیا۔عدالت نے محکمہ وائلڈ لائف کی فریق بننے کی استدعا منظور کر لی۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ وزارت دفاع کی فریق بننے کی استدعا پر فی الحال فیصلہ نہیں کر سکتے۔

عدالت نے کہا کہ ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے تک وزارت دفاع کی درخواست زیرالتوا رہے گی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ مونال کی زمین وفاقی کی ملکیت الاٹمنٹ ویٹنری فارمز کو کی گئی ہے، ویٹنری فارمز جی ایچ کیو کے ماتحت ہیں۔قاسم ودود نے کہا کہ ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ نیشنل پارک کی زمین ویٹنری فارمز کو نہیں دی جا سکتی۔جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ مناسب ہوگا وزارت دفاع انٹراکورٹ اپیل میں پاک موقف پیش کرے، عدالت نے مزید سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker