تجارت

روس یوکرین تنازع: عالمی منڈی میں تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا

روس کی جانب سے یو کرین پر حملے کے بعد تیل اور سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں،اسٹاک مارکیٹیں کریش کر گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا۔

جبکہ سونے کی فی اونس قیمت 16 ڈالر بڑھ گئی ہے۔عالمی اسٹاک ایکسچینجز میں بھی شدید مندی دیکھنے میں آرہی ہے۔ جاپان، آسٹریلیا، چین، سنگاپور اور دیگر اسٹاک ایکسچینجز میں 3 فیصد تک مندی دیکھی گئی۔یوکرین پر روسی حملے کے بعد کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ بھی شدید مندی کی زد میں آگئی۔ بٹ کوائن کی قدر 6 فیصد سے زائد گر کر 35200 ڈالر کی سطح پرپہنچ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker