امریکی صدر جو بائیڈن نے مشرقی یوکرائن پر فوجی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے ‘بلااشتعال اور بلا جواز’ قرار دیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ صدر پوٹن نے پہلے سے منصوبہ بندی کرکے جنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے انسانی جانوں کا ضیاع ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی المیہ جنم لے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی کی ذمہ داری صرف روس پر عائد کی جائے گی اور امریکا کے اتحادی ماسکو کے اقدامات کا متحد ہوکر فیصلہ کن انداز میں جواب دیں گے۔امریکی صدر بائیڈن آج قوم سے خطاب کریں گے اور یہ بتائیں گے روس کو کن مضمرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ یوکرائن کی صورت حال پر مسلسل نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور جی۔7ممالک کے رہنماوں کے ساتھ بھی بات کریں گے۔