بین الاقوامی

روس نے یوکرین پر بلا اشتعال حملہ کرکے خونریزی اور تباہی کا راستہ چنا، برطانیہ

لندن،برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ روسی صدر نے یوکرین پر بلا اشتعال حملہ کرکے خونریزی اور تباہی کا راستہ چنا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ وہ یوکرین میں ہونے والے ہولناک واقعات سے خوفزدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بلااشتعال حملہ کرکے خونریزی اور تباہی کا راستہ چنا ہے جبکہ اس حوالے سے یوکرینی صدر سے بات کی ہے کہ کس طرح جواب دیں۔

بورس جانسن نے کہا کہ انہوں نے یوکرین کے صدر سے برطانیہ اور اتحادیوں کی جانب سے فیصلہ کن کارروائی کا وعدہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker