پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر و سینئر ترین وزیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ کشمیر کسی زمین کے ٹکرے کا تنازعہ نہیں ہے، یہ ایک کروڑ سے زائد انسانوں کی زندگیوں کا مسئلہ ہے۔ 24 فروری اسلام آباد میں کشمیر ریلی سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوگا۔ کشمیر ی عوام بڑھ چڑھ کر ریلی میں شرکت کریں تاکہ عالمی برادری اور انٹرنیشنل میڈیا کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرائی جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں گورننگ باڈی کے اراکین،ممبران اسمبلی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صدر پی ٹی آئی کے ہمراہ ممبران اسمبلی پروفیسر تقدیس گیلانی،بیگم امتیاز نسیم، سیکرٹری جنرل راجہ منصور خان،ممبران گورننگ باڈی ،چوہدری عامر نزیر، سردار مرتضی علی،قاضی اسرائیل،ارشاد محمود ذوالفقار عباسی و دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ حریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر و موسٹ سینئر تنویر الیاس نے کہا کہ ریلی کا انعقاد 30جنوری کو کشمیر ہاؤس میں صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی زیر صدارت منعقد کی جانے آل پاریٹیز کشمیر کانفرنس کے فیصلوں کی روشنی میں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاکشمیر کی پوری تنظیم مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر کی کال پر کشمیر ریلی میں بڑھ چڑھ کا حصہ لے گی اور ریاست بھر اور مہاجرین مقیم جموں کشمیر پاکستان 24 فروری کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی اس ریلی میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی کارکنان ، سول سوسائٹی باہر نکلے اور ریلی میں شرکت کر کے اپنا حصہ ڈالیں۔ سیاست ہوتی رہتی ہے لیکن کشمیرکے معاملے پر تمام سیاسی قیادت ایک پیج پر کھڑی ہے ۔ اگر کسی کشمیر ی کو کوئی بیماری یا کوئی انتہائی اہم عذر نہیں تو وہ ہر حال میں ریلی میں شرکت کرے۔