
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کی زیر صدارت انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن(آئی ایس ایف)کی تنظیم نو سے متعلق اہم اجلاس ہوا ۔
اجلاس میں سیکرٹری کمیٹی نیہا وسیم، ایم این اے شاہد خٹک، ایم پی اے ارسلان تاج ،محمد عثمان گجر نے شرکت کی ۔اجلاس میں آئی ایس ایف کی تنظیم نو سے متعلق مختلف پہلوئوں پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ آئی ایس ایف کا آئین بحال کر کے آئین کے مطابق تنظیم نو کی جائے گی۔ کمیٹی نے اتفاق رائے سے محمد عثمان گجر کو آئی ایس ایف آئینی کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا گیا
وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ آئین ہی ہمیں با اختیار بناتا ہے، ماضی کی طرح نئے چہرے آئی ایس ایف میں لائے جائیں گی، آئی ایس ایف تنظیم نو کے سلسلے میں مشاورت کیلئے صوبوں کا دورہ بھی کروں گا۔