جدہ (خالد نواز چیمہ) سعودی عرب کے یومِ تاسیس کے موقع پر پاک سعودی فرنڈشپ فورم کے چیئرمین چوہدری خالد رشید کی جانب سے ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کمیونٹی اور سعودی شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سعودی کمینوٹی سے محمد کرامِش نے اپنے خطاب میں پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی محبت لازوال ہے ہر آنے والا دِن ہماری دوستی مزید مستحکم کرتا ہے۔ فورم کے چیئرمین چوہدری خالد رشید نے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کی 300 سالہ تاریخ پر تفصیلی روشنی ڈالی اور تاریخی شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہر مشکل وقت میں سعودی عرب نے ہمارا ساتھ دیا ہے اور بھی یہ عہد کرتے ہیں کے ان مقدس مقامات کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں نچھاور کر دیں گے۔ معروف گلوکار نعیم سندھی نے سعودی اور پاکستانی ترانوں سے ماحول کو گرمایا اور خوب داد وصول کی۔ قاری آصف نے تلاوتِ قرآنِ پاک سے تقریب کا آغاز اور بعد آز تلاوت دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے. نظامت کے فرائض میاں محی الدین نے ادا کئے۔ دیگر مقررین میں سعودی اداکارہ رانیا توفیق، نایف بن یامین، ملک امجد اعوان، چوہدری ذوالفقار گجر، انجینئر سجاد خان۔ میڈیا سے پاک اوورسیز میڈیا فورم، پاکستان جرنلسٹ فورم، جدہ انٹرنیشنل میڈیا اور پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے نمائندگان شامل تھے۔
Related Articles
مشترکہ طور پر ایشیا بحرالکاہل کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جائے ، چینی وزارت خارجہ
بدھ, 13 نومبر, 2024
ترقی پذیر ممالک مالی امداد اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں اضافہ کریں ،چینی نائب ویراعظم
بدھ, 13 نومبر, 2024