اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی نااہلی کیلئے دائر درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ سیاسی معاملات عدلیہ کی مداخلت کے بغیر حل کئے جانے چاہیئے۔ عدلیہ کی جانب سے منتخب نمائندوں کو نااہل قرار دیا جانا انصاف کے منافی ہوگا۔





