بین الاقوامی

چین مخالف رجحان کو روکنا ہوگا، دی کیپیٹل ہل

امر یکی سیاستدان اپنی نااہلی کو چھپانے کے لئےچین کو قربانی کا بکرا بنانا بند کر یں، چین مخالف رجحان کو روکنا ہوگا، دی کیپیٹل ہل

واشنگٹن ()

دی کیپیٹل ہل کے مطابق وبا کے بعد سے کانگریس کے کسی رکن نے چین کا دورہ نہیں کیا اور دونوں ممالک کے درمیان معمول کے تبادلے میں تیزی سے کمی آئی ہے، جس سے امریکیوں اور چینیوں کے درمیان ایک دوسرے کے بارے میں منفی خیالات بڑھنے میں مدد ملی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک ہر سطح پر تبادلے دوبارہ شروع کریں اور پیچیدہ تعلقات کو پرامن طریقے سے منظم کرنے کے طریقے تلاش کریں۔ سب سے بڑھ کر، واشنگٹن کے سیاستدانوں کو پہلے سے منقسم معاشرے کی اصلاح پر توجہ دینی چاہیے اور داخلی مسائل کو حل کرنے میں اپنی نااہلی کو چھپانے کے لئےچین کو قربانی کا بکرا بنانا بند کرنا چاہیے۔چینی میڈ یا کے مطا بق امریکی ایوان نمائندگان نے حال ہی میں نام نہاد "امریکن کمپیٹیشن ایکٹ آف 2022” منظور کیا ہے، جس میں یہ کہا گیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ امریکہ مینوفیکچرنگ، اختراعات اور معاشی طاقت میں دوسروں سے آگے نکل جائے۔ تاہم، بل میں چین سے متعلق مواد کی بڑی مقدار پریشان کن ہے، جیسے کہ چین کی ترقی کے راستے اور ملکی اور خارجہ پالیسیوں پر بہتان لگانا، تائیوان، سنکیانگ، ہانگ کانگ اور تبت جیسے مسائل کے ذریعے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا وغیرہ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker