اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے کی تجاوزات کیخلاف کارروائیاں ،درجنوں غیر قانونی تعمیرات مسمار

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )کی انتظامیہ کی ہدایت پر شعبہ انفورسمنٹ نے بدھ کے روز اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کیلئے متعدد کارروائیاں کیں جسمیں متعدد غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ان کارروائیوں کا آغاز اسلام آباد کے علاقے بری امام کے محلہ ڈھوک ٹاہلی سے کیا گیا۔ جہاں شعبہ انفورسمنٹ نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اراضی پر تعمیر کئے گئے 17 غیر قانونی کمرے، 15 چار دیواریاں، 4 واش رومز، 3 باورچی خانے، 7 دروازے اور 5 ڈی پی کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا اور سرکاری اراضی پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔

مزیدبرآں سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے منڈی موڑ کے علاقے میں بھی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لئے متعدد کارروائیاں کیں جسمیں چالیس فروٹ سٹالز، چھ چھپر ہوٹل اور ایک غیر قانونی دکان کو بھی بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا۔ ان تجاوزات سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہورہا تھا آپریشن کے بعد ان راہدریوں کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔

اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور قبضہ مافیا سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ان اقدامات کا مقصد اسلام آباد کو غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات سے پاک رکھنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker