اسلام آبادپاکستانعلاقائی

اسلام آباد کو غیر قانونی تعمیرات سے ہر صورت پاک کیا جائے گا،انیل سعید

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کی جانب سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مشترکہ آپریشن جاری ،

 

 

اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ انیل سعید کی سربراہی میں ڈھوک تہلی اور قائداعظم یونیورسٹی کے ایریا میں آپریشن کیا گیا۔بھاری مشینری کی مدد سے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔اے سی سیکرٹریٹ انیل سعید نے کہا کہ شہر اقتدار میں غیر قانونی تعمیرات کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی

جو غیر قانونی تعمیرات ہیں ان کو روزانہ کی بنیاد پر مسمار کیا جا رہا ہے ،تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کاروائیاں جاری رہیں گی، اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید نے کہا کہ شہر کو تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات سے ہر صورت پاک کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker