اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کے تاریخی کنونشن کا انعقاد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کے تاریخی کنونشن کے انعقاد کا معاملہ ،فاقی وزیر تعلیم و صدر تحریک انصاف پنجاب شفقت محمود سے تحریک انصاف کے سیکرٹری اورسیز ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ نے خصوصی ملاقات کی جس میں بیرونِ ملک زیر تعلیم طلبہ کو درپیش مسائل کے حل پر خصوصی بات چیت کی گئی ۔

ملاقات کے دوران غیرملکی جامعات میں حصولِ تعلیم کیلئے پاکستانی طلبہ و طالبات کیلئے وظائف کے اہتمام پر بھی گفتگو ہوئی ۔وفاقی وزیر تعلیم نے دنیا بھر سے آنے والے مندوبین سے ملاقات کے ایجنڈا پر بھی مشاورت کی اور کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے کنونشن میں شرکت کیلئے مدعو کرلیا ۔

وفاقی وزیر تعلیم و صدر تحریک انصاف پنجاب شفقت محمود نے کہا کہ اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کے اجتماع کا انعقاد نہایت خوش آئند ہے، دنیا بھر میں مقیم پاکستانی خصوصا نوجوان طلبہ و طالبات قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں، جدید علوم و مہارت مسلح نوجوان ملکی تعمیر و ترقی کے سفر کو تیز تر بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے، وزارت تعلیم قابلیت و صلاحیت کے حامل نوجوانوں کیلئے دنیا بھر میں مواقع تلاش کرنے پر بھر توجہ دے رہی ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ دنیا بھر سے اجتماع میں شرکت کیلئے آنے والے مندوبین کے خیالات سے بھرپور استفادہ کریں گے، تحریک انصاف کے سیکرٹری اورسیز ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ نے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن و ہدایات کی روشنی میں سمندر پار پاکستانیوں کی بہبود کیلئے جامع پروگرام آگے بڑھا رہے ہیں، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہزاروں کی تعداد میں سمندر پار پاکستانی ایک اجتماع میں اکٹھے ہوں گے۔

ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ نے کہا کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خدمات سرانجام دینے والے تارکین وطن ملکی تعمیر میں شراکت کا غیر معمولی جذبہ رکھتے ہیں، تین روزہ اجتماع کے ذریعے تحریک انصاف سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ملکی قیادت سے براہِ راست روابط کا اہتمام کرے گی، ووٹ کے حق کی شکل میں ملکی فیصلہ سازی میں اہم کردار ملنے پر سمندر پار پاکستانی وزیراعظم کے خصوصی طور پر مشکور ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کا تین روزہ اجتماع ملکی سیاسی مستقبل کیلئے دور رس نتائج کا مجب بنے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker