اہم خبریںپاکستانتازہ ترینعلاقائی

ایف آئی اے کا غیرقانونی کرنسی کاروبار کے خلاف کریک ڈاون، 2ملزمان گرفتار

اسلام آباد(آئی پی ایس )ایف آئی اے پشاور سرکل کاغیر قانونی کرنسی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاون ،دو مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران2 ملزمان گرفتار،لاکھوں روپے برآمد۔

 

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایف آئی ثنا اللہ عباسی اورڈائریکٹر ایف آئی اے کے پی کے مجاہد اکبر خان کی خصوصی ہدایت پر ایف آئی اے پشاور سرکل کاغیر قانونی کرنسی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون شروع کیا ہے ۔نوشہرہ میں کارروائی کے دوران 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان میں حاجی احمد اور فضل حق شامل ہیں۔

 

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم حاجی احمد سے 23 لاکھ 82 ہزار 750 روپے جبکہ ملزم فضل حق سے 20 لاکھ 6 ہزار روپے برآمد کر لئے گئے۔دونوں ملزمان ہنڈی کے زریعے کرنسی سمگل کرتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker