پاکستانصحت

جنوبی وزیرستان وانا میں تیسرے روز بھی پولیو مہم جاری

وانا(آئی پی ایس )ضلع جنوبی وزیرستان وانا میں آج بدھ کو تیسرے روز بھی پولیو مہم جاری ، تحصیل برمل اعظم ورسک کے مختلف علاقے دژاغونڈئی، زلئی، اعظم ورسک بازار A/B ،فضل کرام کوٹ اور وچہ دانہ میں محکمہ ہیلتھ سب ڈویژن وانا نے ویکسینیشن کی مد میں 79 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

جن کو ایس ایچ او اعظم ورسک شکیل دورانی نے ڈی پی او ساوتھ وزیرستان خانزیب خان کی ہدایت پر ہر پولیو ٹیم کو دو دو پولیس اہلکار بطور سکیورٹی گارڈز دیے گئے ہیں ۔شکیل دورانی نے مزید کہاکہ مذکورہ علاقوں کی نگرانی کی خاطر سکیورٹی کے حوالے سے انتہائی سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ چار دن قبل خودکش بمبار کی اطلاع ملی تھی جس کی وجہ سے علاقے میں خوف کی فضاقائم ہیں آخرمیں شکیل دورانی نے کہا کہ اس بار اگرکسی بھی والدین نے پولیو ویکسینشن سے انکار کیا تو ان کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر وانا کے حکم پر قانونی کاروائی کی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker