
پاکستان مسلم لیگ (ن)نے پیکا ترمیمی آرڈیننس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق قائدِ حزب اختلاف اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مریم اورنگزیب اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی طرف سے پٹیشن دائر کی جائے گی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن)نے میڈیا، اظہار رائے کی آزادیوں کے خلاف قانون کو چیلنج کرنے کے لئے پٹیشن تیار کر لی۔ مسلم لیگ (ن)کی طرف سے یہ پٹیشن جلد دائر کیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن)نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ پیکا ترمیمی آرڈیننس کو آئین اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا تھا۔
اس حوالے سے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے میڈیا اور اظہار رائے کی آزادیوں کے خلاف قانون کو چیلنج کرنے کے لیے پٹیشن تیار کر لی ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے حکومت کی جانب سے پیکا ترمیمی آرڈیننس کو آئین اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا تھا۔