بین الاقوامی

بیجنگ سرمائی اولمکپس کے مقامات دنیا میں وبا سے محفوظ ترین مقامات ہیں

بیجنگ سرمائی اولمکپس کے مقامات دنیا میں وبا سے محفوظ ترین مقامات ہیں ، سرمائی اولمپکس میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی شرح محض 0.01 فیصد تھی، تھامس باخ

بیجنگ ()

بیجنگ ونٹر اولمکپس کےمقامات وبا کے دوران دنیا کا محفوظ ترین مقام بن کر سامنے آئے۔ ایک ایسے وقت میں جب ملکہ الزبتھ کووڈ-19 کا شکار ہوئیں دنیا بھر سے آئے ہوئے ہزاروں اتھلیٹس بیجنگ میں محفوظ انداز میں کھیلوں میں شریک تھے۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ کہا ہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی شرح چار ہفتوں کے دوران محض 0.01 فیصد تھی۔
تھامس باخ نے دنیا کو پیغام دیا کہ اگر ہر کوئی یکجہتی کے ساتھ قوانین کا احترام کر تا ہے، تو وبا سے محفوظ رہتے ہوئے بیجنگ ونٹر اولمکپس جیسا عظیم ایونٹ بھی کامیابی سے منعقد کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker