
اسلام آباد ،پاکستان سے دبئی اورشارجہ جانے والے مسافروں کے لئے ائرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کی شرط ختم کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مسافروں کو ایئرپورٹس پر 48 گھنٹے قبل لیئے گئے نیگیٹو پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنے کی شرط برقرار رہے گی جبکہ 48 گھنٹے کا وقت لیبارٹری کو دیئے گئے سیمپل کے وقت سے شروع ہوگا۔
دبئی پہنچنے پر بھی مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ ہوگا اور مسافر ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک سیلف قرنطینہ کریں گے۔دبئی ٹرانزٹ کرنے والے تمام مسافروں کو پی سی آر نیگیٹو ٹیسٹ سے مشثنیٰ ہوں گے۔