اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم پر الزامات،عدالت نے نجم سیٹھی پرجرمانہ عائد کردیا

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان پر الزامات لگانے پر عدالت نے نجم سیٹھی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے وزیراعظم عمران خان کے نجم سیٹھی کیخلاف ہتک عزت، ہرجانے، ازدواجی زندگی سے متعلق غلط بیانی کیس میں نجم سیٹھی کی عدالتی دائرہ کار نہ ہونے کی درخواست خارج کردی۔نجم سیٹھی کی جانب سے ہرجانے کا کیس خارج کرنے کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے نجم سیٹھی کی ہرجانہ کیس خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی اور ان پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker