بین الاقوامی

بل گیٹس نے مستقبل میں ایک اور عالمی وبا کے پھیلاو کا خدشہ ظاہر کردیا

مائیکرو سافٹ کارپوریشن کے بانی، امریکی ٹیک جائنٹ بل گیٹس کی پیش گوئیاں اب ان کے ادارے کی ٹیکنالوجی سے زیادہ شہرت حاصل کرنے لگی ہیں۔

اِس بار بل گیٹس نے مستقبل میں ایک اور عالمی وبا کے پھیلا کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ وہ جرمنی میں جاری 58 ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس کے ایک پینل ڈسکشن میں گفتگو کر رہے تھے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بل گیٹس نے متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس جیسی ایک اور وبا جلد دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے تسلیم کیا کہ کورونا وائرس سے شدید بیماری کے خطرات کم ہوگئے ہیں کیونکہ لوگ کورونا ویکسین کے ذریعے وائرس کے خلاف مدافعت حاصل کر رہے ہیں۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر کورونا وائرس فیملی سے تعلق رکھنے والے مختلف پیتھوجن سے نئی وبا پھیل سکتی ہے۔

تاہم بل گیٹس نے امید بھی ظاہر کی ہے کہ اگر ابھی سے سرمایہ کاری کی جائے تو طبی ٹیکنالوجی میں پیش رفت دنیا کو اس نئی وبا سے لڑنے کے لیے مزید مدد فراہم کر سکتی ہے۔

بل گیٹس نے اِس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کی دریافت کے تقریبا دو سال بعد عالمی آبادی کے ایک بڑے حصے میں کسی حد تک قوتِ مدافعت پیدا ہونے کے باعث وبائی مرض کے بد ترین اثرات دن بہ دن کم ہو رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker