
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ لاکھوں نوکریوں کی بات کرنے والوں نے قوم کو بھکاری بنا دیا، ہنگو میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست انبیاء کا وظیفہ ہے، سیاست حدیث سے ثابت ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معیشت تباہ ہے مہنگائی کی وجہ سے کوئی دوا نہیں لے سکتا، جہاں معیشت تباہ ہو مہنگائی ہو تو بد امنی آتی ہے، آج لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، جہاں بھوک ہو وہاں بد امنی تو ہو گی،ا نھوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمران کے اللہ کے دین سے دوری اور ناقص پالیسوں کہ وجہ سے یہ دن آیا ہے، 72 سالہ تاریخ میں لاالہ اللہ کے نام سے مذاق کیا گیا، آج جمیعت کا منشور قرآن اور سنت ہے اس کے تعلق واجب ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آزادی ہر شخص کا پیدائشی حق ہے، پی ٹی آئی حکومت فحاشی بد اخلاقی کا سیلاب لے کر آئی، پی ٹی آئی کی حکومت دھاندلی کی پیدا وار ہے، پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں علماء پر قوم نے اعتماد کیا، میں مغربی اور یہودی تہذیب کے خکاف سینہ پلائی دیوار ہوں، مجھے خریدنے کی کوشیشیں کی گئی، ڈرایا دھمکایا گیا، یہودی ایجنٹس نے علماء کو خریدنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ انھوں نے کہا کہ مسیحا نے پاکستان کو تباہ و برباد کر دیا، لاکھوں نوکریوں کی بات کرنے والوں نے قوم کو بھکاری بنا دیا، ایک کڑور نوکریاں دینے والوں کو پتہ ہی نہیں کہ 74 سالوں میں ایک کڑور سرکاری ملازم نہیں۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک گورنر اور ایف بی ار چیئرمین باہر سے نوکریاں کرنے پاکستان آئے۔





