فن و فنکار

اکثر لگتا ہے شادی اجے سے نہیں، ساس سے ہوئی ہے، کاجول

ممبئی (آئی پی ایس )اداکارہ کاجول نے اپنی ساس وینا دیوگن کی سالگرہ کے موقع پر ان کے لیے ایک دلچسپ پیغام شیئر کیا ہے۔

کاجول نے انسٹاگرام پر اجے دیوگن کی والدہ کے ہمراہ ایک یادگار تصویر شیئر کی اور لکھا کہ جب آپ کسی مرد کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوتے ہیں تو آپ کا رشتہ صرف اس ایک شخص کے ساتھ منسوب نہیں ہوتا بلکہ آپ کا تعلق اس کے پورے خاندان کے ساتھ جڑ جاتا ہے۔کاجول نے اپنی ساس کے لیے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ یہ میری ساس ہیں، کیونکہ یہ ہمیشہ میرے لیے کھڑی رہتی ہیں اسی لیے اکثر مجھے لگتا ہے کہ میری شادی اجے سے نہیں بلکہ اپنی ساس سے ہوئی ہے۔ساتھ ہی اداکارہ نے اپنی ساس کو شاندار کہا اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker