بین الاقوامیصحت

کویت اور بحرین میں پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم  

کویت سٹی (خصوصی رپورٹ) کویتی سول ایوی ایشن کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ ’سفری ضوابط اور پی سی آر ٹیسٹ سے استثنی میں کویتی شہری اور غیر ملکی مسافر دونوں شامل ہیں‘۔عاجل ویب کے مطابق اس سرکلر میں ترمیم کی گئی ہے جس میں کہا گیا تھا ’صرف ان شہریوں کو واپسی کی اجازت دی گئی ہے جہنوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔ اب اس میں ویکسین نہ لگوانے والے تمام مسافر شامل ہوں گے‘۔ یاد رہے کہ کویت نے اتوار 20 فروری سے کویت آنے والے ویکسین یافتہ مسافروں کےلیے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط اور ہاوس قرنطینہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ویکسین یافتہ مسافروں کے لیے پی سی آر کی منفی رپورٹ کی شرط برقرار رہے گی۔ ایسے مسافروں کو کویت آمد پر ایک ہفتے گھر قرنطینہ کرنا ہوگا اور ساتویں دن پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ منفی رپورٹ کی صورت میں قرنطینہ کی پابندی ختم ہوگی۔ کویتی حکومت نے کورونا کے باعث ملک میں سخت حفاظتی تدابیر میں نرمی اور بعض کو ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ادھرسعودی عرب سے شاہ فہد پل کے راستے بحرین جانے والے مسافروں کےلیے بھی ’پی سی آر‘ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ نئے کورونا ضوابط پرعمل درآمد اتوار20 فروری سے کیا جائے گا۔ سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق بحرین کو سعودی عرب سے جوڑنے والے پل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ’ سعودی عرب آنے کے لیے پی سی آر کی شرط برقرار ہے تاہم بحرین کی جانب سے اس شرط کو ختم کردیا گیاہے‘۔ واضح رہے بحرینی سول ایوی ایشن کی جانب سے اس سے قبل فضائی مسافروں کےلیے پی سی آر اور قرنطینہ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر اتوار 20 فروری سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ بحرینی حکومت نے طبی اداروں کی جانب سے حاصل شدہ رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے فضائی مسافروں پرپی سی آر اور قرنطینہ کی شرط کے خاتمے کا اعلان کیا تھا تاہم زمینی راستے سے بحرین آنے والے مسافروں کےلیے بھی مرحلہ وار اس اعلان کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker