اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے نے اسلام آباد میں شجرکاری مہم کاباقاعدہ آغاز کر دیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے )کی انتظامیہ کی جانب سے موسم بہار کی آمد کے موقع پر اسلام آباد شہر کو مزید سرسبز، خوبصورت اور پرکشش بنانے کیلئے شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں سی ڈی اے کے ممبر ماحولیات (انوائرمنٹ)اور ممبر ایڈمن نے چیئرمین سی ڈی اے/ چیف کمشنر کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں اسلام آباد کے علاقے سرینگر ہائے وے سے اس مہم کا آغاز کیا۔ کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی انتظامیہ کی ہدایت پر شعبہ انوائرمنٹ(ماحولیات)رواں برس موسم بہار میں شہر بھر میں ڈھائی لاکھ سے زائد مختلف اقسام کے درخت مختلف مقامات پر لگائے گی۔

یہ درخت اسلام آباد کی تمام شاہراہوں، گرین بیلٹس، سڑکوں کے اطراف سلوپس، چوراہوں، نالوں کے اطراف اور اسلام آباد کے تمام پارکس میں لگائے جائیں گے۔ جسکے لئے جامع منصوبہ بندی کرلی گئی ہے اور متعلقہ سٹاف میں ڈیوٹیاں بھی تقسیم کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر شعبہ انوائرمنٹ (ماحولیات)رواں برس شجرکاری مہم میں طلبہ وطالبات، این جی اوز، اور نجی شعبوں کو بھی شامل شامل کرے گا تاکہ شہر اسلام آباد کو مزید خوبصورت، پرکشش اور سر سبز بنایا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker