اہم خبریںبین الاقوامیدلچسپ

ملائیشیا کی خاتون وزیرکا شوہروں کو نافرمان بیوی کی پٹائی کرنیکا مشورہ

کوالا لمپور(آئی پی ایس ) ملائیشیا کی خاتون وزیرنے شوہروں کو نافرمان بیویوں کی پٹائی کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ملائیشیا کی وزیربرائے سماجی اورخانگی امورسیتی زیلا محمد یوسف نے سوشل میڈیا پرجاری کئے گئے بیان میں شوہروں کوبات نہ ماننے والی بیویوں کی پٹائی لگانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت سے نہ ماننے والی بیویوں کی پٹائی لگائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگربیویاں سمجھانے پربھی بات مانیں اوراپنا رویہ تبدیل نہ کریں تو پہلے3 روز کے لئے انہیں چھوڑ دیں اوراگربیوی پھربھی ضد سے باز نہ آئے توشوہراس پرہاتھ اٹھا سکتا ہے۔

خانگی امورکی وزیرکواپنے اس بیان کے بعد خواتین کے حقوق کی تنظیموں سمیت مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔ خواتین تنظیموں کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا جیسے ملک میں جہاں گھریلو تشدد کی شرح زیادہ ہے اس قسم کا بیان گھریلو تشدد کی حمایت کے مترادف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker