اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عوام مقصود چپڑاسی کو پہچان چکی اور اب مزید دھوکے کھانے کو تیار نہیں’ شہباز گل

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عوام اب مزید دھوکے کھانے کو تیار نہیں’شہباز شریف اور انکے بیٹے نے فرد جرم سے بچنے کیلئے ہر بہانہ استعمال کیا، بکرے کی اماں کب تک خیر منائیگی’بہت جلد لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا، خان اور عوام اب حساب چاہتے ہیں۔

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ منڈی بہاؤالدین میں یہ واضح ہو گیا کہ عوام مقصود چپڑاسی کو پہچان چکی اور اب مزید دھوکے کھانے کو تیار نہیں۔جاری پیغام میں شہباز گل لکھتے ہیں کہ کل شہباز شریف اور ان کے بیٹے نے فرد جرم سے بچنے کے لئے ہر بہانہ استعمال کیا، بکرے کی اماں کب تک خیر منائے گی۔انہوں نے مزید لکھا کہ بہت جلد لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا، خان اور عوام اب حساب چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker