اہم خبریںپاکستان

حکومت مخالف تحریک ، فضل الرحمان کا شہر اقتدار میں ڈیرے لگانے کا فیصلہ

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں ڈیرے جمانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان 20 فروری کو ہنگو جلسہ کے بعد اسلام آباد آجائیں گے۔سربراہ پی ڈی ایم حکومت کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کے لئے صلاح و مشورے اور ملاقاتیں کریں گے۔مولانا فضل الرحمان نے 22 فروری کو پارٹی کا اہم اجلاس بھی طلب کرلیا۔مولانا فضل الرحمان وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے عمل تک اسلام آباد میں قیام کریں گے اور پی ڈی ایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق وفاق میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن اتحاد پر مشتمل کمیٹی کی تشکیل کے معاملے پر بھی مشاورت ہوگی۔ فروری کے آخری ہفتے یا مارچ کے پہلے ہفتے میں پی ڈی ایم سربراہی اجلاس، اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ سمیت دیگر امور کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔اس دوران مولانا فضل الرحمان ٹیلی فونک رابطوں کے ساتھ ساتھ براہ راست سیاسی رہنماں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادیوں کے ساتھ بھی مزید مشاورت کرنے کا پلان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker