بین الاقوامی

تنہا سفر کرنے والی خواتین کیلئے مدینہ محفوظ اور پیرس سب سے غیرمحفوظ شہر قرار

تنہا سفر کرنے والی خواتین کے لیے مدینہ منورہ دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ ایک برطانوی ادارے نے دنیا بھر سے تنہا سفر کرنے والی خواتین کے لیے محفوظ ترین شہر کی فہرست جاری کی ہے۔ ادارے نے کہا ہے کہ مدینہ دنیا کا محفوظ ترین شہر اس اعتبار سے بھی ہے یہاں جرائم کی شرح انتہائی کم ہے۔ ادارے نے فرانس کے دار الحکومت پیرس کو مسافر خواتین کے لیے سب سے کم محفوظ شہر قرار دیا ہے۔ ادارے نے اپنی تحقیق متعدد بنیادوں پر کی ہے جن میں رات کے وقت تنہا خواتین کا سفر کرنا، پر امن طریقے سے گھومنا پھرنا، جرائم کی شرح کم ہونا اور دوسرے لوگوں سے تعاون اور احترام حاصل کرنا شامل ہے۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر تھائی لینڈ کا شہر چیانگ مائی ہے، تیسرے نمبر پر دبئی ہے، چوتھے نمبر پر جاپان کا شہر کیوٹو ہے جبکہ پانچویں نمبر پر چین کا شہر مکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker