
پنجابی زبان کے معروف گلوکار بابر نیازی نے مادری زبانوں کے عالمی دن کے حوالے سے ایک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پنجابی زبان عالمی سطح کی ایک زبان ہے صوفیاء کرام کی زبان ہے اسے نظر انداز ہرگز نہیں کرنا چائیے پنجابی زبان کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق سلیبس کا حصہ بنانا چائیے تاکہ پنجاب میں رہنے والے ہر شخص کو پنجابی زبان بولنے میں شرمندگی بھی نا ہو اور وہ پنجاب کی تاریخ ادب سے واقفیت حاصل کر سکے بابر نیازی نے کہا کہ پنجابی زبان ایسی زبان ہے کہ جس میں کم لفظوں کے ساتھ جامع پیغام آسانی سے دیا جا سکتا ہے افسوس ہے کہ ہم انگریزی زبان کو ہی پڑھا لکھا ہونے کی نشانی سمجھتے ہیں اگر ہمارا بچہ مہمانوں کے سامنے پنجابی زبان میں بات کرے تو ہم شرمندہ ہونے لگتے ہیں بابر نیازی نے دنیا کے ہر حصے میں بسنے والے پنجابی کو مادری زبانوں کے عالمی دن کے حوالے سے مبارک دی۔