
اتھارٹی نے سالانہ گراس ایڈورٹائزمنٹ کے حوالے سے کمیٹی کی سفارشات کو منظورکر لیا۔اتھارٹی نے میسرز میگا میڈیا نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور کے چینل پلانیٹ فن کے لئے لینڈنگ رائیٹس کی درخواست کی منظوری دے دی۔ اتھارٹی نے پیمرا ڈسٹریبیوشن سروس آپریشنز ریگولیشنز 2011کی ریگولیشن 8 کی سب ریگولیشن (3) میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی۔ مزید برآں اتھارٹی نے ریجنل ڈائریکٹرز/ سیکریٹریز پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کو کونسل کے فیصلے جاری کرنے کے اختیارات کی بھی منظوری دے دی۔ پیمرا نے ڈی ٹی ایچ سروس کے آغاز کے حوالے سے میسرز شہزاد سکائی کی تیاری سے متعلق انسپکشن کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا اور مورخہ 17 فروری 2022کے مراسلے کے جواب میں کمپنی کو تفصیلی جواب دینے کی ہدایت کی۔ اتھارٹی نے چینل 24 پر پروگرام دستک جو کہ مورخہ 3 فروری 2022 کو نشر کیا گیا تھا میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا انٹر ویو نشر کرنے پر 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔اتھارٹی نے چینل 24کی پیمرا قوانین اور احکامات کی مسلسل خلاف ورزی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور فیصلہ کرتے ہوئے چینل انتظامیہ کو متنبہٰ کیا کہ آئندہ پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں چینل کا لائسنس معطل ک دیا جائے گا۔ اتھارٹی کے اجلاس میں وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات شاہیرا شاہد، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر محمد اشفاق احمد، چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی میجر جنرل)ریٹائرڈ(عامر عظیم باجوہ، سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، ممبر فیڈرل کیپٹل سید ابو ذر پیرزادہ، ممبر بلوچستان فرح عظیم شاہ، ممبر خیبر پختونخواہ محمد عارفین اور ایگزیکٹیوممبر پیمرا فیصل شیر جان نے شرکت کی۔





