
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے متعدد علاقوں سے دس کشمیریوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے جنوبی اور شمالی کشمیر کے مختلف اضلاع میں گھروں پر چھاپوں کے دوران دس کشمیریوںکو گرفتار کیا۔این آئی اے کے اہلکاروں نے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سرینگر کے علاقوں بٹہ مالو ، باغ مہتاب اور ضلع کپواڑ ہ کے علاقے کرالہ پورہ میں چھاپے مارے ۔