
اوگرا نے وزیراعظم کو پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز ارسال کی تھی وزیراعظم نے نظرثانی کے لیے واپس بھیج دیا وزیراعظم آفس کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موصول ہوگئی۔ ارسال کردہ سمری میں پٹرول کی قیمت میں 12 روپے تین پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سمری نظر ثانی کے لیے وزارت خزانہ کو واپس بھیج دی ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر نظرثانی کرے گی اور یہ سمری دوبارہ ارسال کی جائے گی۔