اہم خبریںپاکستان

گریڈ 17کی آسامیوں کیلئے سی ایس ایس امتحان کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد(آئی پی ایس)فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے 2021 کے گریڈ 17کی آسامیوں کیلئے سی ایس ایس امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

مجموعی طورپر 349امیدواروں نے سی ایس ایس امتحان کیلئے کوالیفائی کیا ،ایف پی ایف سی نے ٹاپ میرٹ پرآنیوالے 207امیدواروں کی تعیناتیوں کی سفارش کر دی

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی طرف سے جاری کئے گئے نتائج کے مطابق مجموعی طورپر 17240امیدواروں نے تحریری امتحان دیا جن میں سے 365امیدواروں نے امتحان پاس کیا ،ایک خاتون امیدوارنورالقیوم کومستردکردیا گیا جبکہ 15امیدواروں وائیوا کیلئے کوالیفائی نہ کر سکے ،349امیدواروں نے وائیوا امتحان کیلئے کوالیفائی کیا جن میں سے 218مرد جبکہ 131خواتین امیدواران شامل تھیں

امتحان میں کامیاب ہونیوالے امیداروں کی شرح 2.02فیصد رہی ،تعیناتیوں کیلئے ٹاپ میرٹ پرآنیوالے 207امیدواروں کی تعیناتی کی سفارش کی گئی جن میں سے 134مرد اور 73خواتین امیدواران شامل ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker