وانا میں سینئر صحافی جاوید نور وزیر کی رسم سوئم ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں ادا کیا گیا ۔۔۔ جس میں رسم سوئم کل شریف میں باڑہ پریس کلب کے ممبر فاروق ٓفریدی اور اے سی وانا بشیر خان نے خصوصی طورپر شرکت کی اس موقع پر سابقہ قبائلی علاقہ جات کے پریس کلبز کے عہدہ داروں کی جانب سے فون کالز پرتعزیت کیا گیا ۔۔۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں ختم قران خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں پریس کلب کے رجسٹرڈ ممبران نے بھر پور شرکت کی اور مرحوم صحافی جاوید نور کے ایصال ثواب کے لئے دعاکی گئی اور کابینہ کی جانب سے چاول کا دیگ تقسیم کیا گیا ۔۔۔ پرگرام کے اختتام پر مہمانوں نے مرحوم صحافی جاوید نور کے گھر پر لواحقین کے ساتھ تعزیت کیا اور مرحوم کی قبر پر حاضری دیکر مغفرت کی دعائیں کی۔