اہم خبریںپاکستانٹیکنالوجی

وزیراعظم کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان سے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم اور وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے ملاقات کی جس میں کراچی میں جاری مختلف ترقیاتی سکیموں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو وزارت  انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی کارکردگی پر بھی بریفنگ دی وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کراچی میں جاری تمام ترقیاتی اسکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ لوگوں کو بہتر خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ انہوں نے ٹیک سیوی نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کے لیے ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker