بین الاقوامی

امریکہ، چھوٹے کاروباری اداروں کا اعتماد 11 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا

نیو یارک ()

رائٹرز کےمطابق ،حال ہی میں ہونے والے ایک سروے  سے ظاہر ہوا ہے کہ  مزدوروں کی مسلسل قلت اور خام مال کی قیمتیں بلند ہونے کی وجہ سے  جنوری میں امریکہ کے چھوٹے کاروباری اداروں کے اعتماد کی شرح 11 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔
نیشنل فیڈریشن آف انڈیپنڈنٹ بزنس کا کہنا ہے کہ اس کا سمال بزنس آپٹمیزم انڈیکس گزشتہ ماہ 1.8 پوائنٹس گر کر 97.1 پر آگیا، جو کہ فروری 2021 کے بعد سب سے کم  ہے۔
مزدوروں کی قلت اور بڑھتے ہوئے اخراجات ،کاروباری افراد  کے لیے پریشانی کی اہم وجوہات ہیں۔
ستائیس فیصد کاروباری ادارے آنے والے تین ماہ میں تنخواہ بڑھانے کا منصوبہ رکھتے ہیں جو دسمبر سے پانچ فیصدی پوائنٹ کم ہے۔گیارہ فیصد نے کہا کہ مزدوری کی لاگت ان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، جو دسمبر کی 48 سالہ ریکارڈ ہائی ریڈنگ سے  2 فیصدی پوائنٹ نیچے ہے۔ تقریباً 23 فیصد نے مزدوروں کےمعیار کے بارے میں شکایت کی۔
مزدوری میں اضافے کے باعث اکسٹھ فیصد کاروباری اداروں نے اوسط فروخت قیمت کو بڑھا دیا جو  1974 کی چوتھی سہ ماہی کے بعدبلند ترین سطح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker