اہم خبریںپاکستان

خارجہ کمیٹی سمیرا کی رہائی کیلئے فوری اقدامات کرے،سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد(آئی پی ایس )سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کو ایک خط میں بھارت کی ایک حراست گاہ میں پڑی خاتون، سمیرا کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے جو چار سالہ بیمار بچی کے ہمراہ پاکستانی شہریت کی تصدیق کا انتظار کر رہی ہے۔

سینیٹر صدیقی نے یہ معاملہ سینیٹ کے ایوان میں بھی اٹھایا تھا۔ سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی کا اجلاس 17فروری کو پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہورہا ہے۔ کمیٹی کی چیئر پرسن سینیٹر شیری رحمان کے نام خط میں عرفان صدیقی نے کمیٹی سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے طے شدہ ایجنڈے کے ساتھ اس اہم انسانی معاملے پر ترجیحی بنیاد پر بحث کرے۔

عرفان صدیقی نے کمیٹی چیئر پرسن کے نام خط میں کہا ہے کہ وزارت خارجہ کو ہدایت جاری کی جائے کہ وہ بلا تاخیر سمیرا کو مطلوبہ ضروری کاغذات فراہم کرے اور اسے وطن واپس لائے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ سمیرا کا معصوم بچی کے ساتھ تین سالہ قید کاٹ کر ایک اور حراستی مرکز میں صرف اس لئے چھ ما ہ سے پڑے ہونا انتہائی افسوس ناک ہے کہ ہم نے صرف اس کے پاکستانی شہری ہونے کی تصدیق کرنی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker