
پشاور،ڈائریکٹر ایف آئی اے خیبرپختونخوا زون مجاہد اکبر خان نے کہا ہے کہ ایف آئی اے سی بی سی پشاور نے گزشتہ دو ماہ میں حوالہ ہنڈی آپریٹرز کے خلاف کارروائی کے دوران 56چھاپے مارے اورملوث68افراد کو گرفتار کر کے 3ملین روپے ریکور کئے گئے ۔منگل کو ڈائریکٹر ایف آئی اے خیبرپختونخوا زون مجاہد اکبر خان نے ایف آئی اے سی بی سی پشاورکی خیبرپختونخوا میں کرنسی اسمگلنگ اور ہوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارکردگی پر پریس بریفنگ میں بتایا کہ پچھلے دو ماہ میں ایف آئی اے نے ڈی جی ہیڈ کوآرٹرز اسلام آباد کی خصوصی ہدایات پرحوالہ ہنڈی آپریٹرز کے خلاف کارروائی کی اور ان لوگوں کے خلاف جو غیر قانونی کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ہیں اور اسی بناء پر 56چھاپے مارے گئے جو ریکارڈ ہے اورحوالہ ہنڈی میں ملوث68افراد کو گرفتار کیا گیا۔164چالان جمع کرائے گئے اور ان چھاپوں کے دوران 3ملین روپے وصول کئے گئے اور127انکوائریز فائنلائز کی گئیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ٹیم کی کوشش تھی اور سی بی سی پشاور کا لینڈنگ رول تھا،حوالہ ہنڈی کے دوران ہماری ٹیم بہت حد تک کامیاب رہی ہے ۔