اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے رانا شمیم کے وکیل کی آج التوا کی درخواست منظورکرلی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کی ثاقب نثار کے خلاف الزامات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے توہینِ عدالت کیس کی سماعت کی۔دورانِ سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ رانا شمیم آئندہ سماعت سے پہلے اٹارنی جنرل کو بیان حلفی کی کاپی فراہم کریں۔رانا شمیم کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔عدالت نے سابق جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے وکیل کی آج التوا کی درخواست منظور کی۔اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے عدالت سے استدعا کی کہ رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کے ہدایت کی جائے۔خالد جاوید خان نے عدالت سے یہ بھی استدعا کی کہ رانا شمیم سے اپنے دفاع میں گواہان کی فہرست بھی لی جائے۔ بیان حلفی اور گواہان کی فہرست مل جائے تو آئندہ سماعت پر کارروئی آگے بڑھے گی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے رانا شمیم توہین عدالت کیس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker