
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ، ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور ، ملکی سلامتی اور امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور ، ملکی سلامتی، سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔





