
ڈی پی او وہاڑی محمد طارق عزیز کا احسن اقدام ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا تعلیمی اداروں، بارایسوسی ایشنز، میڈیا اور سول سوسائٹی کو مراسلہ جاری کردیا۔ اعدادو شمار کے مطابق زیادہ تر حادثات میں موٹر سائیکل سوار شامل تھے ٹریفک حادثات کی بنیادی وجہ ٹریفک قوانین سے ناواقفیت۔
موٹر سائیکل سواروں کی لاپرواہی اور تیز رفتاری ہے جس وجہ سے وہ موت کا نشانہ بنے۔ ٹریفک حادثات کا شکار زیادہ تر کم عمر موٹر سائیکل سوار بنتے ہیں۔ شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ عوام الناس کم عمر موٹر سائیکل سواروں کو مین ہائی وے پر نہ جانے دیں۔ موٹرسائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین بارے اگاہی دینا ضروری ہے تاکہ قیمتی جانوں کے نقصان سے بچا جا سکے۔ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے ضلع کے تمام بلیک سپاٹ پر مناسب ڈیوٹی لگائی جائے گی۔
شہری کم عمر ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی کریں اور وہاڑی پولیس کی مہم ” انسداد ٹریفک حادٹات ،، کا حصہ بنیں۔ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں۔ ہم سب نے مل کر کوشش کرنی ہے کہ سال 2022 میں دوران حادثات کم سے کم ہوں اور زیادہ جانی نقصان نہ ہو۔