
راولپنڈی (آئی پی ایس )جہانگیر روڈ پر واقع وقار النسا یونیورسٹی میں ٹیوب ویل کے بور کیلئے کھدائی سے نکلنے والا مواد سڑک پر چھوڑ دیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے اور روزانہ پھسلن سے درجنوں موٹر سوار زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ چکے ہے۔ تفصیلات کے مطابق چکلالہ کنٹونمنت بورڈ کے ٹھیکیدار نے نکاسی کا انتظام کئے بغیر ہی سارا بور سے نکلنے والا مواد جہانگیر روڈ پر پھینک دیا ،روزانہ سینکڑوں طلبہ و طالبات کو اس روڈ سے گزرنے میں شدید دشوار کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اہل علاقہ نے سی ای او چکلالہ سے اپیل کی کہ اس غفلت میں ملوث افراد کر قرار واقعی سزا دیں۔





