اہم خبریںپاکستان

نوجوان بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے میں کردار ادا کریں، مشعال ملک

پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو کشمیریوں اور بھارت میں تمام اقلیتوں پرنریندر مودی حکومت کے مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظر بند کشمیری رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز اور ایوان اقبال کمپلیکس کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار کے لئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سوشل ویب سائٹس بھارتی حکومت کے مظالم کو منظر عام پر لانے میں سب سے موثر ثابت ہو سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا جدید دور میں سچائی اور حقیقت کو دنیا تک پہنچانے کا ایک موثر ذریعہ ثابت ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت بالخصوص غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں مودی حکومت کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کی خاص طور پر نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ بھارت کا فسطائی چہرہ دنیا کو دکھایا جائے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے بین المذاہب ہم آہنگی شہنیلا روتھ نے کہا کہ غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں کئی دہائیوں سے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو بھارتی مظالم کے خلاف اوربھارت سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے لئے مشترکہ طور پر آواز اٹھانی ہوگی۔یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے چیئرمین پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا کہ نوجوانوں کو کشمیریوں کی آزادی کے لیے فعال کردار ادا کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت پر برتری صرف زندگی کے تمام شعبوں میں ترقی کے ذر یعے حاصل کی جاسکتی ہے۔

سیمینارمیں طالبات کے ایک گروپ نے کشمیری گانا پیش کیا اور بھارتی مظالم کے بارے میں ایک دستاویزی فلم بھی سیمینار کے شرکاکو دکھائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker