اہم خبریںپاکستانتجارت

16فروری سے پٹرول 13 اورڈیزل18 روپے لیٹر مہنگا ہونے کا امکان

ملک میں پٹرول 13 اورڈیزل18 روپے لیٹر مہنگا ہونے کا امکان،سمری کی تیاری شروع کر دی گئی
تفصیلات کے مطابق بجلی کے بعد عوام کو ایک اور جھٹکا ،ملک میں ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے
رپورٹ کے مطابق پیٹرول 13، ڈیزل18 روپے لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے کیونکہ یکم فروری سے عالمی منڈی میں پیٹرول ساڑھے 6 روپے اور ڈیزل 5 روپے لیٹر مہنگا ہوا ہے۔
اوگرا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کی جا رہی ہے جو پیر کو وزارت خزانہ کو ارسال کئے جانے کا امکان ہے ، قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker