اہم خبریںپاکستانصحت

کورونا،ملک بھرمیں مزید 41افراد جاں بحق

مہلک عالمی وبا کورونا وئرس کے باعث ملک بھر میں مزید 41 افراد جان کی بازی ہار گئے

این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 55 ہزار 304 کوروناٹیسٹ کئے گئے، مجموعی طور پر تاحال ملک بھر میں 2 کروڑ 57 لاکھ 51 ہزار 321 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

گذشتہ روز کورونا کے 4935 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد شفا پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 13لاکھ 75 ہزار 628 ہو گئی ہے،کورونا سے متاثر 1623 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ سات نو فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

کورونا سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 29 ہزار 772 ہو گئی ، 14 لاکھ 83 ہزار 798 شہری وبا سے متاثر ہیں جبکہ کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 78 ہزار 398 ہو گئی ہے۔۔اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 94 ہزار 971، سندھ میں 5 لاکھ 57 ہزار 931 کیسز، خیبرپختونخوا 2 لاکھ 9 ہزار 758 اور بلوچستان سے اب تک 35 ہزار 56 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسلام آبادایک لاکھ 33 ہزار 37، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 183 کیسز اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 41 ہزار 862 ہو گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker