اہم خبریںپاکستان

پی ڈی ایم میں شامل سب لوگ پٹے ہوئے ہیں،وفاقی وزیر اطلاعات

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ شہبازشریف کو پرویز الہی چائے پلائیں گے، انہیں ق لیگ سے اس سے زیادہ کچھ نہیں ملے گا
میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے لئے اپنے پاوں پر کھڑا ہونا پڑتا ہے، ابھی تک اپوزیشن عدم اعتماد کی تاریخ بھی نہیں دے سکی، ان تلوں میں تیل نہیں، شہباز شریف کو پرویز الہی چائے پلائیں گے، انہیں ق لیگ سے اس سے زیادہ کچھ نہیں ملے گا
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل سب لوگ پٹے ہوئے ہیں، جب بھی حالات صحیح ہوتے ہیں تو چوہے نکلنے کے لئے شور مچاتے ہیں، پی ڈی ایم کو کنٹینر چاہیے تو کرائے پر دے دیں گے، پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان اور ان کے مدرسے کے بچوں کے ساتھ سیاست کرنا چاہتی ہے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ کرپشن کیسز کی رفتار پر وزیر اعظم بھی غیر مطمئن ہیں، مقصود چپراسی کا کیس جلدی شروع ہوگا، خواہش ہے کہ کیس براہ راست دکھایا جائے، شہباز شریف کمر درد کا بہانہ کرکے عدالت نہیں گئے، لیکن شام کو آصف زرداری کی دعوت کردی، کچھ کام عدالتوں کے دیکھنے کے بھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker