علاقائیگلگت بلتستان

ناصرآباد شیناکی کے عوام کا احتجاج

ہنزہ (رپورٹ وسیم اکرم ) ناصرآباد شیناکی ہنزہ کے عوام کو سیکرٹری مدنیات آصف اللہ کی طرف سے عمائدین ناصرآباد شیناکی ہنزہ کو اپنے دفتر میں  جب ناصرآباد ماربل کے حوالے سے بات کرنے گئے تھے تو مبینہ طور پر دھمکی دی گئی کہ اگر ناصرآباد کا جو ماربل ہے وہ مہمند دادا نامی کمپنی جو کراچی کی ایک کمپنی ہے کو حوالے نہیں کیا گیا۔اور جو لیز عوام ناصرآباد پاس ہے اس سے دست بردار نہیں ہوئے تو سوات طرز کا آپریشن کروں گا۔ اس لیے جلد از جلد ماربل کا جو پہاڑ ناصرآباد میں جس کی لیز ناصرآباد کے عوام کے پاس بھی ہے سے دستبردار ہوکر مہمند داد نامی کمپنی کو کام کرنے دیا جائے اس سلسلے میں احتجاج جاری تھا۔ جس میں قانون ساز اسمبلی جی بی کے ڈیپٹی اسپیکر نظیر ایڈووکیٹ،جادید منوا،اور سہل عباس نے احتجاج میں میں پہنچ کر عوام ناصرآباد کے احتجاج سے ڈیپٹی اسپیکر نظیر ایڈووکیٹ نے خطاب بھی کیا اور کہا کہ ہمیں سوشل میڈیا کے ذریعے پتہ چلا ہے کہ عوام ناصرآباد کا دھمکی دی گئی ہے جس کی تحقیقات کی جائے گی کہ کسی سرکاری افسر کا حق نہیں بنتا ہے کہ وہ عوام کا دھمکیاں دیں۔ ہم عوامی نمائندے ہیں۔ اگر عوام کام نہیں کرسکے تو ہمارا اسمبلی میں ہونے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker