خیبر پختونخواہعلاقائی

بورے والا اور نواح میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ

بورے والا شہر اور اسکے نواحی علاقوں میں ڈکیتی،چوری،ہوائی فائرنگ،جوئے کے اڈوں اور زیادتی کے واقعات میں افسوس ناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے جرائم پیشہ عناصر دن دیہاڑے اور رات کے وقت شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف ہیں روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتی اور چوری کی 5 سے 6 وارداتیں معمول بن چکی ہیں۔ گزشتہ روز چند ہی گھنٹوں میں مسلح ڈکیتی کی تین وارداتوں میں لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فون سے محروم کردیا گیا ۔ ملتان روڈ جنرل بس سٹینڈ کے قریب عمران پیٹرولیم پر تین نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پہلے سیل میں سے نقدی چھینی اس کے بعد مینجر کے دفتر میں جاکر ایک لاکھ سے زائد نقدی و موبائل فون لوٹ لئے اور فرار ہوگئے،دوسری واردات میں نواحی گاوں 515 ای بی کے شفقت نامی نوجوان سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل چھین لیا،تیسری واردات میں نواحی گاوں 295 ای بی کے عبدالرزاق سے دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے ان وارداتوں سے شہری شدید خوف میں مبتلا ہیں جبکہ اس کے علاوہ بورے والا میں بلیئرڈ کلبوں پر جواء،چوری، بچوں سے زیادتی،شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے علاوہ دیگر جرائم میں افسوسناک حد تک اضافہ سے جنگل کا قانون نظر آنے لگا ہے۔ تھانوں میں بغیر رشوت انصاف کا حصول اور مقدمات کا اندراج انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔ اس بدترین صورتحال پر نمائندہ شہریوں نے آئی جی پنجاب،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب اور آر پی او ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker